پاک کاتالان فیڈریشن کے زیراہتمام بارسلونا میں 14اگستجشن آزادی پاکستان کا دن ملی جوش وجذبہ کے ساتھ منایا گیا

Untitled-1جک

بارسلونا(دوست نیوز)پاک کاتالان فیڈریشن کے زیر اہتمام بارسلونا میں مرکزی جشن آزادی پاکستان کا پروگرام منعقد ہوا۔جس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت حاجی رزاق احمد گوندل نے حاصل کی۔نعت رسول مقبول ﷺ کا نذرانہ عقیدت بھی پیش کیا گیا۔ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض مسز سید ذوالقرنین شاہ نے سر انجام دئیے۔پروگرام کے آغاز میں پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا جس کے احترام میں تمام مہمان وشرکا احتراما کھڑے رہے،

جشن آزادی پاکستان کے پروگرام میں بارسلونا اور دیگر قریبی شہروں بادالونا،اوہسپیتالیت،بیسوس ماراور سانتا کلوما سے پاکستانی فیملیز کی بڑی تعداد نے جشن آزادی کا دن ملی جوش وجذبہ کے ساتھ منایا۔بچوں نے سبز وسفید ہلالی پرچم کے رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے تھے، ہاتھوں میں پاکستان کا جھنڈا تھامے نعرے لگاتے رہے۔چھوٹے بچوں نے آزادی کے دن کی شان کو بڑھائے رکھا۔پروگرام میں بچوں نے معروف ملی نغموں پر پرفارم کیا،چاروں صوبوں کی نمائندگی وہاں کے لوگ گیتوں اور ملبوسات سے کی جسے حاضرین نے تالیاں بجا کر خوب داد دی۔

مقامی زبان اسپانش اور اردو میں بچوں اور بچیوں نے تاریخ پاکستان اور چودہ اگست کے حوالہ سے تقاریر کیں بچوں نے بڑوں کو بتایا کہ پاکستان کن قربانیوں کے بعد حاصل ہوا اور یہ دھرتی ہماری آخری امان ہے یہ نا رہی تو دنیا میں ہماری کوئی جائے امان بھی نہیں رہے گی اس کی قدر کریں اور اس کی ترقی کے لئے کام کریں نیک نامی

کمائیں اور پاکستان کی شان بڑھائیں ۔مئیر بارسلونا کے نمائندہ ،قونصل جنرل مراد علی وزیر،خالد شہباز چوہان،سید ذوالقرنین شاہ اور بارسلونا کے معروف وکیل سیاستدان دانیل نے اپنے خطاب میں پاکستان کی سالگرہ کی مبارک باد دی اور پاکستان سے باہر پاکستان کی آزادی کی بڑی تقریب کی تعریف کی ۔

جشن آزادی پاکستان کی تقریب کے منتظمین نے سینئر پاکستانی سماجی شخصیت افضال احمد بیدار،قدیراے خان کوپاکستانی کمیونٹی کے لئے دہائیوں پر مشتمل ان کی سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے شیلڈز دیں ۔ان کے علاوہ مہمانوں کو جن میں وکیل سیاست دان دانیل، مسز سید ذوالقرنین شاہ، امیگریشن آفیسر وحید خٹک اور قونصل جنرل مراد علی وزیر کو اعزاز شیلڈز دی گئیں۔ اسٹیج پر پرفارم کرنے والے تمام بچوں میں ائیر فون، ٹیبلٹس اور دیگر تحائف بڑی تعداد میں تقسیم کئے گئے۔ جو قونصل جنرل مراد علی وزیر اور وکیل سیاست دان دانیال نے تقسیم کئے۔

پروگرام میں میوزیکل شو بھی پیش کیا گیا جس میں معروف گلوکار ایس کے ون اور افشاں زیبی نے ملی نغموں سمیت مشہور فوک گانے سنائے جس پر نوجوان جھومتے رہے۔آخر میں کمیونٹی شخصیات نے پاکستان کی 78سالگرہ کا کیک کاٹا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے