لوگرونیومیں یوم آزادی اور تاریخی فتح "معرکۂ حق” کی یاد میں  پروقار تقریب،کمیونٹی ویلفیئر اتاشی سالک محمودکی شرکت

f204b

ایسوسی ایشن پاکستانí دے لا ریوجا نے پاکستان کے یوم آزادی اور تاریخی فتح "معرکۂ حق” کی یاد میں لوگرونیو (Logroño) کے سٹی ہال (Ayuntamiento de Logroño) میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا۔ یہ پروگرام کمیونٹی کے نمائندگان فدا اللہ شاہ، محمد زمان، اور محمد اسلم کی قیادت میں منعقد ہوا، جس میں بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی کے افراد، ان کے اہل خانہ، اور ہسپانوی حکام نے شرکت کی۔

بارسلونا میں تعینات پاکستان کے قونصل جنرل مراد علی وزیر کی ہدایت پر کمیونٹی ویلفیئر اتاشی سالک محمود نے اس تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا، جس کے بعد پاکستان اور اسپین کے قومی ترانے بجائے گئے۔ پروگرام میں کمیونٹی کے بچوں کی تقاریر اور ویڈیو پیغامات شامل تھے، جنہوں نے کمیونٹی کی مضبوط جڑوں، ثقافتی شناخت، اور ہسپانوی معاشرے میں کامیاب انضمام کو اجاگر کیا۔ ہسپانوی حکام نے اپنی تقاریر میں پاکستانی کمیونٹی کی لوگرونیو اور اسپین کی سماجی و اقتصادی ترقی میں خدمات کو سراہا۔

کمیونٹی رہنماؤں نے پاکستانی تارکین وطن کے کردار کو اجاگر کیا اور ہسپانوی حکام کا مسلسل تعاون اور مدد فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی نے پاکستانی ثقافت اور اقدار کو محفوظ رکھنے کے ساتھ ساتھ میزبان معاشرے میں فعال کردار ادا کرنے پر کمیونٹی کی کاوشوں کی تعریف کی۔ انہوں نے نوجوان نسل کے لیے محنت، تعلیم، اور ذمہ دار شہری بننے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ تعلیم یافتہ اور بااختیار بچے بیرونِ ملک پاکستان کے بہترین سفیر ہوتے ہیں۔

کمیونٹی ویلفیئر اتاشی نے "آپریشن بنیان المرسوس” میں حاصل ہونے والی تاریخی فتح کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے، لیکن پاکستان پر کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے اسپین میں پاکستان کے سفیر، عزت مآب ڈاکٹر ظہور احمد، اور قونصل جنرل جناب مراد علی وزیر کی جانب سے نیک تمناؤں اور خیر سگالی کے پیغامات بھی پہنچائے۔ انہوں نے یہ یقین دہانی کرائی کہ مشن پاکستانی کمیونٹی کی خدمت اور معاونت کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

تقریب کے اختتام پر کمیونٹی ویلفیئر اتاشی نے کمیونٹی اراکین سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے، اور ان کے حل کے لیے قونصلیٹ کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے