سوشل میڈیا کی وجہ سے لوگوں کی شادیاں نہیں ہو رہیں، ژالے سرحدی

پاکستانی معروف ماڈل و اداکارہ ژالے سرحدی کا کہنا ہے کہ آج کل سوشل میڈیا کی وجہ سے لوگوں کی شادیاں نہیں ہو رہیں کیونکہ اب لوگ بہتر سے بہتر کی تلاش میں رہتے ہیں۔

حال ہی میں ژالے سرحدی نے نجی چینل کے شو میں بطور مہمان شرکت کی اور اپنے کیریئر سمیت نجی زندگی کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔

دوران شو اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ آپ سوشل میڈیا پر بہت خوش نظر آتی ہیں تو کیا اصل زندگی میں بھی اتنی ہی خوش رہتی ہیں؟

اداکارہ نے جواب دیا کہ خوشیاں بانٹنے سے بڑھتی ہیں اس لیے وہ اپنے خوشگوار لمحات مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی ہیں، زندگی میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں لیکن وہ جب اداس یا پریشان ہوتی ہیں تو ایسے لمحات کو سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کرتیں۔

دوران گفتگو شادیوں اور تعلقات کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ژالے سرحدی نے بتایا کہ انہیں ان کے شوہر اور غیر شادی شدہ دوستوں نے بتایا کہ ہم لوگوں کی شادیاں سوشل میڈیا کی وجہ سے نہیں ہو رہی ہیں۔

انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے مزید کہا کہ آج کل سوشل میڈیا پر خواتین کی اتنی تعریفیں کی جاتی ہیں کہ وہ خود کو حسین سمجھتی ہیں اس لیے وہ آنے والے ہر پرپوزل کو یہ سوچ کر مسترد کردیتی ہیں کہ ان کے پاس بہت آپشنز ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کی شادیاں نہیں ہو رہیں یا ان میں تاخیر ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ ژالے سرحدی نے اپنے کیریئر کا آغاز 2003 کے اختتام اور 2004 کے آغاز میں’لو میریج ‘ نامی ڈرامے سے کیا تھا اور کئی سال تک ٹی وی پر کام کرتی رہیں۔ 

اس سے قبل وہ ماڈلنگ سے بھی وابستہ رہیں ہیں اور انہیں گلوکاری کا بھی شوق ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے