عدنان صدیقی نے پاکستان مخالف فلم ’فائٹر‘ کے فلاپ ہونے پر کیا کہا؟

فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے پاکستان مخالف بھارتی فلم’فائٹر‘ کے باکس آفس پر فلاپ ہونے پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

عدنان صدیقی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر فلم’فائٹر‘ کے باکس آفس پر فلاپ ہونے کی خبر سامنے آنے پر اپنے ردِعمل میں لکھا کہ فلم کا فلاپ ہونا پروڈکشن ٹیم کے لیے ایک سبق ہے۔

اُنہوں نے فلم فائٹر کی پروڈکشن ٹیم سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ’آپ اپنے فلمی شائقین کی ذہانت کی توہین نہ کریں کیونکہ وہ سب ایجنڈوں کو بخوبی پہچان سکتے ہیں۔

عدنان صدیقی نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ تفریح ​​کو غیر ضروری سیاست سے پاک رکھیں۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، 25 جنوری کو ریلیز ہونے والی پاکستان مخالف بھارتی فلم ’فائٹر‘ نے ابتدائی دنوں میں شاندار بزنس کیا لیکن آہستہ آہستہ فلم کی باکس آفس پر حکمرانی کمزور ہوگئی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ فلم’فائٹر‘ ریلیز کے پانچویں دن فلاپ ہوگئی ہے۔

اس فلم کی کہانی میں 14 فروری 2019ء کے پلوامہ حملے سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے جس میں بھارتی اداکار رتیک روشن اور اداکارہ دیپیکا پڈوکون بھارتی فضائیہ کے اسکواڈرن لیڈر جبکہ انیل کپور کمانڈنگ آفیسر کے روپ میں اسکرین پر جلوہ گر ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے