مریم نفیس کا اپنے حق مہر سے متعلق انکشاف

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نفیس نے انکشاف کیا کہ نکاح کے وقت انہوں نے اپنی مرضی سے حق مہر لکھوایا تھا جو کہ ’شرعی‘ تھا۔

حال ہی میں نجی میگزین کے پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی اور اپنے کیریئر اور ڈراموں کے ساتھ ساتھ نجی زندگی کے حوالے سے بھی کھل کر بات کی اور جذباتی ہوگئیں۔

دوران انٹرویو مریم نفیس نے بتایا کہ میں نے اپنا نکاح نامہ خود پڑھا اور میرے والدین نے اسے بھرا تھا، مجھے طلاق کا حق ملا ہے۔ یہ پڑھ کر میں آبدیدہ ہوگئی تھی جبکہ بعض افراد سمجھ رہے تھے کہ شاید زبردستی شادی کروائی جا رہی ہے۔

انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے ساری زندگی حق مہر پر لوگوں کے جھگڑے ہوتے دیکھے ہیں، اس لیے میں نہیں چاہتی تھی کہ میں حق مہر لوں جبکہ شوہر امان احمد نے کھلے دل سے اجازت دی کہ جو چیز یا جتنی رقم چاہئے لکھوالو لیکن میں نے اپنا حق مہر ’شرعی‘ لکھوایا یعنی جو شرعی اعتبار سے بنتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے رقم نہیں یاد کہ شرعی اعتبار سے کتنی رقم بنتی ہے شاید ’2200‘ یا ’22000‘ لیکن میں نے حق مہر کے کالم میں ’شرعی‘ لکھوایا تھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ پہلے ہمارا ارادہ بیرون ملک شادی کرنے کا تھا لیکن پھر سادگی سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا تو میرا نکاح فیصل مسجد میں سادگی سے ہوا، ہوٹل میں عشائیہ دیا گیا تھا پھر تمام اہل خاندان دیگر تقریبات کے لیے مری چلے گئے تھے۔

مریم نفیس نے بتایا کہ وہ اسلام آباد سے رخصت ہوکر کراچی آئیں ہیں اور یہ بتاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں کہ انہیں اہل خانہ اور اپنا کتا بہت یاد آتا ہے۔

واضح رہے کہ مریم نفیس نے دو برس قبل 2022 میں اپنے دوست امان احمد سے شادی کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے