پاک فیڈریشن اسپین کے زیر اہتمام بارسلونا میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی

بارسلونا(نامہ نگار)پاک فیڈریشن اسپین کے زیر اہتمام بارسلونا میں یوم یکجہتی کشمیر احتجاجی ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں پاکستانی، اسپینش، فلسطینی خواتین بچوں اور بڑوں نے شرکت کی جبکہ برطانیہ کی تحریک کشمیر کے  صدر فہیم کیانی، برطانوی  پارلیمنٹیرینز یاسمین قریشی مہمان خصوصی تھے جنھوں نے ریلی کی قیادت کی اور خطاب کیا۔ علاؤہ ازیں   ترکی کے بین القوامی سلیبریٹی Turgay Evren  نے

بھی خطاب کیا اور کشمیر پر اپنا ترانہ ریلیز کیا۔

مظہر حسین راجہ سیکرٹری انفارمیشن پاک فیڈریشن کے مطابق پاک فیڈریشن کے صدر چوہدری ثاقب طاہر،  جنرل سیکریٹری شفیق تبسم ، کشمیر کونسل کے چیئرمین ندیم انجم اور چوہدری عاصم گوندل نے فلسطینی ایسو سی ایشن سے مل کر ریلی کا اہتمام کیا۔

ریلی کے دوران فری کشمیر، آؤٹ انڈین آرمی اور فری فلسطین جیسے نعرے فضاء میں بلند رہے جسے ہزاروں لوگوں نے بارسلونا کی سب سے بڑی سٹریٹ لا رمبلہ پر دیکھا ۔ فلسطین ایسو سی ایشن کے صدر اور ممبران نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

  محمد رافع، صفاء چوہدری اور دیگر نے مختلف زبانوں میں کشمیر کا احتجاجی Manifesto  پیش کیا۔ آخر میں تمام میڈیا اور مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا گیا۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے