ندائے کشمیر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر،انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی

بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)ندائے کشمیر ایسوسی ایشن اسپین کے زیر اہتمام بارسلونا میں کشمیری قوم سے اظہار یکجہتی کے لئےکشمیر کی آزادی تک کشمیریوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے

صدر ہاؤس اور بلدیہ بارسلونا کے سامنے انسانی ہاتھوں  کی زنجیر بنائی گی انڈین آرمی مردہ باد مودی مردہ باد کے نعرے 

یوم یکجہتی کشمیر کے مظاہرے میں صدر ندائے کشمیر ایسوسی ایشن راجہ مختار احمد سونی،محمد اقبال چوہدری،خالد شہباز چوہان،حافظ عبدالرزاق صادق،ملک محمد شریف اور مقررین نے اپنے خطاب میں کہا پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر پر ریلیان نکالنا اور احتجاجی جلسے کرنا ہر پاکستانی پر فرض ہے ،

جبکہ اس طرح کے ایونٹ دراصل انڈیا سرکار کے منہ پر کسی طرح تماچے سے کم نہیں ہے ،جب تک کشمیر آزاد نہیں ہو جاتا ہم اپنے کشمیری بھائیوں کی سیاسی ، سماجی اور اخلاقی امداد جاری رکھیں گے ،

اقوام متحدہ کی وہ قراردادیں موجود ہیں جو کشمیریوں کو آزاد زندگی

گزارنے کا حق دیتی ہیں اور ویسے بھی آزادی ہر ذی روح کا پیدائشی حق ہوتا ہے ،  انڈین آرمی کشمیر میں جو بربریت کر رہی ہے وہ انسانیت کے خلاف ہے اور وہاں قتل و غارت اور ظلم و تشدد کو فی الفور بند ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے ،

 انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور وہ بہت جلد آزادی کا سورج دیکھیں گے ، یہ ہماری دعا بھی ہے اور اقوام متحدہ سمیت دنیا کی بڑی طاقتوں کے سامنے اعلان بھی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے