فیفا ورلڈ کپ 2026 میں 104 میچز ہوں گے، شیڈول آگیا

ورلڈ کپ فٹبال 2026ء کا افتتاحی میچ 11 جون کو میکسیکو سٹی میں اور فائنل نیویارک نیوجرسی میں 19 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

پہلی مرتبہ فٹبال ورلڈ کپ میں 48 ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی اور پہلی ہی بار میزبانی 3 ممالک امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کریں گے۔

فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے میچ شیڈول کا اعلان کردیا گیا، میگا ایونٹ میں امریکا، کینیڈا اور میسکیسکو کے 16 شہر مجموعی طور پر 104 میچز کی میزبانی کریں گے۔

ڈیلیس میں سب سے زیادہ 9 میچز کھیلے جائیں گے، ایونٹ کا افتتاحی میچ 11 جون کو میکسیکو سٹی میں کھیلا جائے گا۔

سیمی فائنلز ڈیلیس اور اٹلانٹا میں 14 اور 16 جولائی کو ہوں گے، تیسری پوزیشن کا میچ 18 جولائی کو میامی میں کھیلا جائے گا۔

ورلڈ چیمپئن کا فیصلہ 19 جولائی کو نیویارک نیوجرسی میں ہوگا جہاں فائنل کھیلا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے