سیرت النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کانفرنس،چوہدری امانت حسین مہر کا خطاب

IMG_E1447

بارسلونا(دوست نیوز)اصلاحی جماعت عالمی تنظیم العارفین بارسلونا کے مرزا عقیل احمدنے سیرت النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا۔کانفرنس سے صاحبزادہ سلطان احمد علی (سیکریٹری جنرل اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین) خصوصی خطاب کیا 

سیرت النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت  چوہدری محمد سمیع نے حاصل کی جبکہ ہدیہ  نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم چوہدری محمد زبیر نے پیش کیا۔کانفرس کی صدارت قونصل جنرل مراد علی وزیر نے کی جبکہ نظامت کے فرائض حافظ عبدالرزاق صادق نے سر انجام دئیے

چوہدری امانت حسین مہر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہماری آپ سے محبت اور تعلق کوئی آج کا نہیں، پرانا ہے۔جب ہم چھوٹے تھے تو آپ کے دادا ہمارے ہاں آیا کرتے تھے۔ہمیں یاد ہے، وہ گھوڑوں کی باتیں کرتے، بتاتے کہ فلاں گھوڑا فلاں راہ پر ہے، فلاں جگہ پر ہے۔وہ دن بڑے سادہ اور خوبصورت انسان تھے۔وہ دو تین دن ہمارے گاؤں میں رہتے، اور ان کا ایک خاص رُتَبہ اور رُوحانی فضا ہوتی تھی۔

آج یہ ہماری خوش نصیبی ہے کہ آپ جیسی محترم شخصیت یہاں تشریف لائیں،اور ہمیں آپ کو سننے کا موقع ملا۔یہ بھی اللہ کا کرم ہے کہ آج سائنس نے بہت ترقی کی ہے،اور ہمارے اپنے ملک پاکستان نے بھی۔

ہمیں یہ جان کر دلی خوشی ہوئی کہ ہمارے قونصل جنرل مراد علی وزیر نہ صرف اچھے اسلامی مقرر ہیں بلکہ ایک فاضل اسکالر بھی ہیں۔ان کی گفتگو سن کر بہت لطف آیا اور ایمان تازہ ہو گیا۔

آخر میں، میں اپنے تمام دوستوں اور بھائیوں کا، خاص طور پر ان احباب کا جو اپنے گاؤں سے یہاں تشریف لائے ہیں، دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔جو دوست باہر بیٹھے ہیں، ان کا بھی ہم تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔اللہ ہم سب کو سلامت رکھے، آپ سب کا بہت شکریہ۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے