مریم نواز وزیراعلیٰ بنیں تو این اے 119 کی سیٹ چھوڑ دیں گی
ذرائع کے حوالے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مریم نواز وزیراعلیٰ پنجاب بنیں تو وہ قومی اسمبلی کی این اے 119 کی سیٹ چھوڑ دیں گی۔
ذرائع کے مطابق اس صورتحال میں این اے 119 کے ضمنی الیکشن پر ن لیگ خواجہ سعد رفیق کو ٹکٹ دے گی۔
دوسری جانب استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان کا پنجاب اسمبلی کی نشست چھوڑنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق عبدالعلیم خان قومی اسمبلی کی این اے 117 کی سیٹ پر قومی اسمبلی جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق عبدالعلیم خان کی نشست پی پی 149 پر شعیب صدیقی آئی پی پی کے امیدوار ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ ضمنی انتخاب میں استحکام پاکستان پارٹی اور ن لیگ مل کر الیکشن لڑیں گے۔