جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس عاملہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں صوبائی امراء اور نظماء نے بھی شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق جے یو آئی کی مرکزی مجلس عاملہ کے ارکان نے حکومت شامل نہ ہونے کی تجویز دی اور کہا کہ ہمیں پارلیمان میں اپوزیشن کا کردار ادا کرنا چاہیے۔

ذرائع کے مطابق مرکزی عاملہ کے اجلاس میں تجویز دی گئی کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو بھی اپوزیشن میں بیٹھنے کےلیے قائل کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق مجلس عاملہ کی تجاویز پر مشاورت کےلیے جے یو آئی کی مجلس عمومی کا اجلاس بلانے کا فیصہ کیا، جو اگلے دس روز میں بلایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق جے یو آئی کے اپوزیشن میں بیٹھنے سے متعلق تجویز کی مجلس عمومی کے اجلاس میں منظوری لی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے