ویسٹ انڈیز تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں کامیاب، سیریز 1-2 سے آسٹریلیا کے نام

تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو 37 رنز سے شکست دے دی۔ 221 رنز کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم 5 وکٹ پر 183 رنز بناسکی۔ تین میچز کی سیریز دو ایک سے آسٹریلیا کے نام رہی۔

پرتھ میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز کے ابتدائی بیٹرز بڑا اسکور نہ کر پائے لیکن شرفین ردرفورڈ اور آندرے رسل نے میلا لوٹ لیا۔

رسل نے 7 چھکے لگاتے ہوئے 29 گیندوں پر 71 رنز بنائے۔ ردرفورڈ 40 گیندوں پر 67 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ ٹیم کا اسکور 6 وکٹ پر 220 رنز رہا۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلین اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر نے تو شاندار بیٹنگ کی لیکن دوسرا کوئی بیٹر ان کا بھرپور ساتھ نہ دے سکا۔

وارنر نے 81 رنز کی اننگز کھیلی۔ آخری میں ٹم ڈیوڈ نے 41 رنز بنائے لیکن ٹیم پانچ وکٹ پر 183 رنز تک پہنچ سکی۔

ویسٹ انڈیز نے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 37 رنز سے جیت لیا جبکہ سیریز دو ایک سے آسٹریلیا کے نام رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے