محمد حسین ویلفئیر ٹرسٹ کے زیراہتمام نکودر میں فری میڈیکل کیمپ

ڈاکٹر قمر فاروق

شاہ کوٹ/تارکین وطن پاکستان دنیا کے کسی بھی خطہ میں مقیم ہوں یونہی اللہ سبحانہ تعالی رزق کی کشادگی فرماتا ہے تو اہل دل اپنے آبائی علاقوں میں دکھی انسانیت کی خدمت کا بیڑا اٹھا لیتے ہیں،ایسا ہی ایک اوورسیز پاکستانی امجد حسین اسکاٹ لینڈ میں مقیم ہےاور اپنے والد مرحوم کی یاد میں ان کے نام سے”محمد حسین ویلفئیر ٹرسٹ”چلا رہے ہیں، اس ٹرسٹ کے زیراہتمام وہ اپنے آبائی گاؤں نکودر تحصیل شاہ کوٹ میں دوسال سے ماہانہ میڈیکل کیمپ کا انعقاد کررہے ہیں،صرف میڈیکل کیمپ ہی نہیں زندگی کے ہر شعبہ میں انسانیت کی خدمت کی جارہی ہے۔

محمد حسین ویلفئیر ٹرسٹ کی انتظامیہ کے رکن ذکاء الرحمن اظہر اور محمد طاہر سلیم کا کہنا ہے کہ ہر ماہ تقریبا 300کے قریب مریض کیمپ میں آتے ہیں مریضوں کا فری چیک اپ اور ہفتہ،پندرہ دن اور ماہ کی دوا بھی فری دی جاتی ہے،شہر کے معروف ڈاکٹر غلام مصطفی اور لیڈی ڈاکٹر ہمارفیق مریضوں کا چیک اپ کرتے ہیں ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کیمپ میں روز مرہ کی بیماریوں کا اعلاج کیا جاتا ہے لیکن اگر کوئی ایسا مریض آجائے جسے سرجری کی ضرورت ہوتو ٹرسٹ اس کے بھی اخراجات اٹھاتا ہے،لیڈی ڈاکٹر ہما رفیق کا کہنا ہے کہ میں اللہ سبحانہ تعالی کی شکرگزار ہوں کہ مجھے انسانیت کی خدمت کا موقع ملا ہے 

محمد حسین ویلفئیر ٹرسٹ کے زیراہتمام غریب نادار بچیوں کی شادی کرائی جاتی ہے اسکولوں میں غریب بچوں کو کتاب اور فیس کی ادائیگی کی جاتی ہے کھیلوں کی ترقی کے لئے بھی اقدام اٹھائے جاتے ہیں 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے