بلدیہ بادالونا کے زیر اہتمام رنگوں کا میلہ کا اہتمام،پاکستانی اسٹال بھی موجود

IMG_E2026

بارسلونا(دوست نیوز) بلدیہ بادالونا کے زیر اہتمام فیستا کالوریس(رنگوں کا میلہ) کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف قومتیوں کی طرف سے اسٹال لگائے گئے،جن پر اپنے اپنے ممالک کی ثقافت، کھانے اور لٹریچر موجود تھا۔ بادالونا کے میئر البیول نے تمام اسٹال کادورہ کیا اور مختلف ممالک کی ثقافت کو سراہا، پاکستان کی جانب سے تین اسٹال لگائے گئے جن میں کھیلوں خاص طور پر کرکٹ کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنے والے پاک آئی کیئر، منہاج القرآن ، وائس آف وویمن اور ڈالڈا فوڈز شامل ہیں 

،پاکستان کی نمائندگی معروف اسپورٹس کلب اور اسپین میں کھیلوں کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کرنے والے پاک آئی کیئر اور کلب کے صدر ملک عمران خان نے کی اور اپنا اسٹال لگایا جس پر کرکٹ کے متعلقہ سامان اور کلب کی جیتی ہوئی ٹرافیاں رکھی گئیں تھی۔ کلب کے صدر ملک عمران خان نے مقامی اور پاکستانی بچوں کو کرکٹ سے آگاہی دی اور تحائف دئیے ان کے ساتھ کرکٹ کھیلی،اس موقع پر معروف سماجی شخصیت سید ذوالقرنین شاہ نے بھی اسٹال کا دورہ کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔میئر بادالونا البیول نے خصوصی طور پر اسٹال کا دورہ کیا اور کچھ وقت ملک عمران کے ساتھ گزارا،اور پاک آئی کیئر کی کامیابیوں کو سراہا 

منہاج القرآن بادالونا کی جانب سے لگائے گئے اسٹال پر علامہ طاہر القادری کی کتب کا اسپانش ترجمہ موجود تھا جو کتاب دوست کو تحفہ میں دی گئیں اس کے علاوہ اسٹال پر خواتین کی جانب سے مہندی لگانے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔مئیر بادالونا شاویر گارسیا البیول کو اسد قادری نے خوش آمدید کہا اور اسٹال پر موجود کتابوں کا تعارف کرایا،مئیر البیول نے بھی خصوصی دلچسپی ظاہر کی۔

بلدیہ بادالونا میں پاکستانی خاتون کی نمائندگی بھی موجود تھی جنہوں نے تمام پاکستانی اسٹال پر مئیر البیول کا دورہ کرایا اور مختصر تعارف کرایا۔پاکستانی خواتین کی تنظیم وائس اور وویمن اور ڈالڈا فوڈز کی جانب سے مشترکہ اسٹال لگایا گیا یہاں ڈالڈا پراڈکٹ کے علاوہ پاکستانی کھانے،مہندی کے ڈائزائن اور پاکستانی ملبوسات موجود تھے مئیر نے اسٹال پر موجود خواتین سے بات چیت کی اور گروپ فوٹو بنوایا۔اس موقع پر ڈائریکٹر ڈالڈا فوڈز سید ذوالقرنین شاہ نے کہا کہ بلدیہ بادالونا کا یہ احسن قدم ہے اور ایسے میلے مختلف لوگوں کو ایک ساتھ ملنے میں مدد فراہم کرتے ہیں انہوں نے پاکستانی خواتین کو بھی سراہا جو پاکستان کا پرچم لہرائے اسٹال پر موجود تھیں اور پاکستان کی ثقافت کو متعارف کرا رہی تھیں

میلہ کے اسٹیج پر پاکستانی بچوں نے اردو اور اسپانش میں نظمیں اور ملی نغمے پیش کئے اور ہاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے 

سکھ کمیونٹی کی جانب سے بھی بھر پور نمائندگی رہی بچے بچیوں اور بڑوں نے ڈھول کی تھاپ پر گتکا کا مظاہرہ کر کے حاضرین کو محظوظ کیا۔اور اپنے اس کھیل کے بارے میں عملی مظاہرہ کے ساتھ اس کی تاریخ بھی اسپانش میں بتائی گئی

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے