مقامی سطح پر تیار کاروں پر سیلز ٹیکس بڑھے گا، ای سی سی

فائل فوٹو

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے مقامی سطح پر تیار کاروں پر سیلز ٹیکس بڑھانے کی منظوری دے دی،مسابقتی کمیشن کو کھاد کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی تحقیقات کا بھی حکم دے دیا۔

ای سی سی اجلاس میں کہا گیا کہ مسابقتی کمیشن کھاد کی قیمتوں میں حالیہ اضافے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرے۔

اجلاس میں مقامی سطح پر تیار کاروں پر سیلز ٹیکس بڑھانے کی بھی منظوری دی گئی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ 40 لاکھ مالیت یا 1400 سی سی گاڑیوں پر اب 25 فیصد تک سیلز ٹیکس عائد ہوگا۔

ایف بی آر کو رواں مالی سال کے دوران اس مد میں 4 ارب روپے کا اضافی ریونیو ملے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 40 لاکھ مالیت یا 1400 سی سی گاڑیوں پر عائد سیلز ٹیکس آئندہ بجٹ میں بھی عائد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 1400 سی سی گاڑی پر 25 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہونے سے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے