مولانا کے بیان پر بانی پی ٹی آئی خوش تھے، شیر افضل

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کی پریس کانفرنس کے بارے میں بانی پی ٹی آئی کو بتایا تو بانی پی ٹی آئی کا رویہ خوشگوار ہوگیا۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ بانی قائد نے ہمیں تاکید سے کہا کہ پریس کانفرنس میں مولانا فضل الرحمٰن کا نام لے کر بتانا ہے کہ پی ٹی آئی ان سے بات چیت کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اقتدار میں جائیں یا اپوزیشن میں، اب امکان ہے کہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی کا موقف یکساں رہے گا۔

شیر افضل مروت کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اب بھی فیض حمید پر اعتماد رکھتے ہیں لیکن پی ٹی آئی کی قیادت بشمول ان کے یہ رائے رکھتے ہیں کہ فیض حمید نے قمر جاوید باجوہ کا پورا ساتھ دیا، پی ٹی آئی کی پیٹھ میں چھرا گھونپا اور قمر جاوید باجوہ سے بڑھ کر پی ٹی آئی کو نقصان پہنچایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے