تحریک عدم اعتماد پر اجلاس کی صدارت مولانا کرتے تھے، کائرہ

فائل فوٹو

پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ جب بانی پی ٹی آئی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے سلسلے میں اجلاس ہوتے تھے تو صدارت خود مولانا فضل الرحمٰن کرتے تھے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ، میں بات چیت کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ناراضیوں کے بعد کی گفتگو کے اور معنی ہوتے ہیں۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ اگر فیض حمید نے مولانا فضل الرحمٰن سے یہ کہا تھا کہ جو کچھ کرنا ہے سسٹم کے اندر رہ کر کریں تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کی حمایت سے ہاتھ اٹھا رہے ہیں۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ اس کا یہ مطلب کہاں سے آگیا کہ فیض حمید عدم اعتماد کی حمایت کر رہے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے