نیتن یاہو نے فوج کو غزہ پر دوبارہ فوری حملے شروع کرنے کا حکم دے دیا

Screenshot

Screenshot

یروشلم (دوست مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے منگل کے روز فوج کو ہدایت دی ہے کہ وہ غزہ کی پٹی پر حملے فوری طور پر دوبارہ شروع کرے۔ یہ حکم اس وقت دیا گیا جب اسرائیلی حکومت نے الزام عائد کیا کہ اسلامی مزاحمتی تحریک “حماس” نے فائر بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

وزیرِاعظم کے دفتر سے جاری ایک مختصر بیان میں کہا گیا:“سیکیورٹی مشاورت کے بعد وزیرِاعظم نے فوجی قیادت کو حکم دیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں فوری طور پر سخت جوابی کارروائی کرے۔”

یہ فیصلہ اس واقعے کے بعد سامنے آیا ہے جب جنوبی غزہ میں اسرائیلی فوجی دستوں پر مبینہ طور پر حملہ کیا گیا۔ اس صورتحال کے دوران حماس کی جانب سے یرغمال بنائے گئے اسرائیلیوں کی لاشوں کی واپسی کے معاملے پر بھی تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے