قاضی فائز عیسیٰ اور مصدق ملک میں تلخ کلامی ہوئی ہے، صحافی ثاقب بشیر کا دعویٰ
Screenshot
اسلام آباد (دوست مانیٹرنگ ڈیسک) صحافی ثاقب بشیر کا کہنا ہے کہ ایک خاتون عہدیدار کی تعیناتی کے معاملے پر سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک میں شدید تلخ کلامی ہوئی ہے۔
یوٹیوب چینل پر گفتگو کے دوران اس موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے صحافی مطیع اللہ جان نے بتایا کہ وائلڈ لائف بورڈ کی چیئرپرسن رعنا سعید کو عہدے سے ہٹایا گیا ہے، وہ مونال والے کیس میں بہت زیادہ ایکٹو تھیں اور انہوں نے وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی طرف سے سپریم کورٹ کی معاونت کی۔ اس کے بعد مونال ریسٹورنٹ گرایا گیا۔ اس کے رد عمل میں ان کے خلاف جھوٹی ایف آئی آرز درج کروائی گئیں۔پھر انہیں عہدے سے بھی ہٹایا گیا۔
ثاقب بشیر کے مطابق اسی حوالے سے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا حال ہی میں سپین کے سفارتخانے میں وفاقی وزیر مصدق ملک سے آمنا سامنا ہوا۔ رعنا سعید کو مصدق ملک کے وزارت سنبھالنے سے پہلے ہی عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ اگر انہیں پہلے ہٹایا گیا تھا تو آپ واپس لے آئیں، مصدق ملک نے کہا کہ دیکھتے ہیں ۔ قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ وزارت آپ ہی چلا رہے ہیں یا کوئی اور؟ اس پر تنازعہ پیدا ہوا۔ قاضی فائزعیسیٰ نے اس طرح بات کی جیسے وہ اب بھی چیف جسٹس ہیں۔ اس بات پر مصدق ملک نے ان کی اچھی طرح تسلی کروائی۔
وی لاگ میں صحافی حسنات ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قاضی فائز عیسیٰ کا گفتگو کرنے کا انداز ایسا ہے کہ اس سے لوگ ناراض ہو جاتے ہیں۔ جب وہ چیف جسٹس تھے تب بھی ان سے لوگ ناراض ہوتے تھے