کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے بیان کسی مفاد کی وجہ سے دیا، طلال چوہدری

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کے بیان پر ردعمل دے دیا۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا ہے کہ وہ کمشنر لیاقت چٹھہ کو ذاتی طور پر جانتے ہیں انہوں نے یہ بیان کسی مفاد کی وجہ سے ہی دیا ہے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے کوئی تفصیل نہیں بتائی کہ دھاندلی کیسے کی؟ کن آراوز کو دھاندلی کے احکام دیے۔

واضح رہے کہ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کی جانب سے انتخابی بے ضابطگیوں پر مستعفی ہونے اور خود کو پولیس کے حوالے کرنے کا اعلان سامنے آیا۔

لیاقت علی چٹھہ کا کہنا تھا کہ میں اپنے کرب کا بوجھ اتار رہا ہوں، سکون کی موت چاہتا ہوں، راولپنڈی ڈویژن کے 13 ایم این ایز ہارے ہوئے تھے، انہیں 70، 70 ہزار کی لیڈ دلوائی، ملک کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے، میرے ساتھ چیف الیکشن کمشنر کو بھی سزائے موت دی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے