یونان کے جزیرے کریٹ( Crete)میں فائرنگ، دو افراد ہلاک کئی ایک زخمی 

Screenshot

Screenshot

یونان(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)یونانی دارالحکومت ایتھنز سے موصولہ اطلاعات کے مطابق فائرنگ ہفتہ کی صبح کریٹ کے گاؤں ووریزیا میں ہوئی۔ پولیس حکام نے ابتدائی تحقیقات میں اس واقعے کو خاندانی دشمنی کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

پولیس کے بیان کے مطابق ایک 39 سالہ مرد اور 56 سالہ خاتون اس فائرنگ میں ہلاک ہوئے، جبکہ کم از کم دس افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ان میں سے چار کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جن میں دو مرد ایسے بھی شامل ہیں جن کے کردار کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ یہ حملہ جمعے کی شب ایک تعمیراتی مقام پر بم دھماکے کے بعد پیش آیا، جہاں ایک دیسی ساختہ بم نصب کیا گیا تھا۔

کریٹ میں ماضی میں بھی خاندانی جھگڑوں، انتقامی کارروائیوں اور ذاتی دشمنیوں کے باعث پرتشدد واقعات پیش آتے رہے ہیں۔

پولیس کے اعلیٰ حکام، جن میں پولیس فورس کے سربراہ اور منظم جرائم کے خلاف یونٹ کے سربراہ شامل ہیں، ہفتہ کے روز کریٹ روانہ ہو گئے، جبکہ ایتھنز سے خصوصی پولیس دستہ گاؤں میں گشت کے لیے پہنچنے کی توقع ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے