سید ذوالقرنین شاہ کی جانب سے اسپین کرکٹ کے عہدیداران کے اعزاز میں عشائیہ
بارسلونا(پ ر)اسپین کرکٹ کے عہدیداران کے اعزاز میں عشائیہ, آئی سی سی اور یورپین نیٹ ورک کے تحت اسپین میں انٹرنیشنل کرکٹ کو فروغ دینے پر اسپین کرکٹ کے صدر کارلوس و دیگر عہدیدران کو خراج تحسین پیش کیا گی اسپین میں انٹرنیشنل کرکٹ کے فروغ کے لئے دن رات کام کرنے والے فخر پاکستانی ملک عمران ، حاجی امتیاز اور کرکٹ فیڈریشن کے تمام عہدہ داران کو شیلڈز پیش کی گئیں۔
اس خوبصورت اور محبت بھری تقریب کا اہتمام چیف کوآرڈینیٹر پاک سپین بزنس کونسل اور مینجنگ ڈائریکٹر ڈالڈا فوڈز یورپ سید ذوالقرنین شاہ کی طرف سے ہفتہ کی شام ذیشان کبابش بارسلونا میں پیش کیا گیا۔ تقریب میں کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور ملک عمران صاحب نے سٹیج سیکریٹری کے فرائض ادا دیے۔
سپین کرکٹ کے صدر نے اپنے خطاب میں ملک عمران اور سید ذوالقرنین شاہ کی کرکٹ کے فروغ کے لئے ان کی خدمات کو سراہا انہوں نے کہا کہ ان دونوں کی کاوشوں سے پہلی دفعہ بارسلونا میں اننٹرنیشنل کرکٹ کا انعقاد ممکن ہوا اور پہلی دفعہ وویمن انٹرنیشنل کرکٹ بارسلونا میں اس وقت جاری ہے
ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی سی سی اور سپین کرکٹ مل کر سپین کے مختلف شہروں میں انٹرنیشنل معیار کی کرکٹ گراونڈ بنانے جا رہے خاص کر بارسلونا میں اور وہ دن دور نہیں جب سپین میں دنیا بھر کی ٹیمیں کرکٹ کھیلنے آئیں گی اور مستقبل قریب میں کرکٹ ورلڈ کپ کا بھی انعقاد ہوگا کیونکہ سپین کا موسم کرکٹ کھیلنے کے لئے آئیڈل ہے اس کے علاوہ چوہدری اقبال حافظ رزاق جاوید مغل سید ایاز حسین شاہ عاصم گوندل شہباز کھٹانہ پروفیسر طاہر عظیم ڈاکٹر عرفان مجید طاہر رفیع نے بھی خطاب کیا۔
اس تقریب میں شرکت کرنے والوں میں سابق سفیر پاکستان سید ایاز حسین شاہ چوہدری اقبال حافظ رزاق جاوید مغل، عاصم گوندل شہباز کھٹانہ، عاصم رزاق، صابر تارڑ ،عاصم شیراز، یاسر گجر، پروفیسر طاہر عظیم، موسئ مغل ،ایاز مٹھانہ ،شفیق تبسم عمران سندل، فخر احمد ،تنویر احمد ،رحمان اللہ معظم رسول حاجی امتیاز ،مہدی رانجھا ،اسجد بٹ، عمران تبسم ہیرا رمضان رضوان احسن گوندل قاضی احسان اور دیگر نے شرکت کی۔
جبکہ جناب قدیر احمد خاں قدیر خان اور مظہر حسین راجہ نے تقریب میں اتحاد و اتفاق کے لیے کلام پیش کر کے محفل کی رونق کو دو بالا کیا ۔ آخر میں سید ذوالقرنین شاہ نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔