Screenshot
اسپین کی وزارتِ خزانہ (Hacienda) محکمہ ٹیکس کے ماہرین نے اندازہ لگایا ہے کہ اگر اسپین اتوار کو ورلڈ کپ جیت لیتا ہے تو اسپینش کلبز سے تعلق رکھنے والے 17 کھلاڑی تقریباً 60 لاکھ یورو ٹیکس ادا کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق، اگر اسپین فائنل میں ارجنٹینا کو شکست دیتا ہے تو تقریباً 4.4 ملین یورو ہسپانوی ٹیکس ادارے (AEAT) کو ملیں گے، جبکہ باقی رقم ناوارا، گپوسکوا اور بسکایا کی علاقائی ٹیکس اتھارٹیز میں تقسیم ہوگی۔
یہ ٹیکس اس انعامی رقم پر لاگو ہوگا جو ہر کھلاڑی کو ملے گی۔ اندازے کے مطابق ہر کھلاڑی کو تقریباً 754,701 یورو ملیں گے، اور 17 کھلاڑیوں کے لیے یہ مجموعی رقم 12.8 ملین یورو بنتی ہے۔ یہ رقم ان کی کلب تنخواہوں اور اشتہاری آمدنی کے علاوہ ہوگی۔
ماہرین کے مطابق اسپین میں اس قسم کے بونس کو انکم ٹیکس (IRPF) میں “آمدنی از ملازمت” کے طور پر شمار کیا جاتا ہے، چاہے باقاعدہ ملازمت کا تعلق موجود نہ ہو۔ اس وجہ سے اس پر 30 فیصد ٹیکس رعایت لاگو نہیں ہوتی۔
دوسری طرف، علاقائی ٹیکس نظام (foral) میں کچھ نرمی موجود ہے جہاں 300,000 یورو تک مخصوص رعایتیں دی جا سکتی ہیں، جس سے بعض کھلاڑی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
خزانہ کے سیکرٹری جنرل خوسے ماریا مولینیدو کے مطابق اسپین کا ٹیکس نظام برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے قوانین سے ہم آہنگ ہے، اس لیے وہاں کے کھلاڑی بھی اسی طرح ٹیکس ادا کرتے ہیں۔
