سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ دینے کی درخواست دائر
الیکشن کمیشن آف پاکستان میں سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ دینے کی درخواست دائر کردی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے لیے دائر درخواست کو الیکشن کمیشن کی جانب سے باضابطہ سماعت کےلیے مقرر کرنے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سنی اتحاد کونسل نے ترجیحی فہرست الیکشن کمیشن میں تاحال جمع نہیں کروائی، الیکشن کمیشن میں سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ دینے کی بھی درخواست دائر کی گئی۔
اکبر ایس بابر کے ساتھی محمود احمد حسن نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی۔
درخواست گزار نے پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے اتحاد یا انضمام معاہدے کی دستاویزات مانگ لیں۔
تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل میں شامل اراکین کے بیان حلفی کی کاپی بھی مانگی گئی ہے۔
درخواست گزار کی جانب سے کہا گیا کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اراکین کیلئے قابل تشویش ہے، پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے اتحاد سے سیاسی صورتحال تبدیل ہوگئی ہے۔