بارسلونا میں ہونے والا شجاع والی بال ٹورنامنٹ 2026 الفتح شاہ کلب اٹلی نے فائنل میں میدان مار لیا۔یورپ بھر سے شایقین والی بال نے ٹورنامنٹ میں شرکت کی اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی صدراتی ایوارڈ یافتہ بزنس مین چوہدری امانت حسین مہر۔چوہدری اشفاق باغانوالہ اور چوہدری شعیب ورک تھے۔معزز مہمانوں کا ڈھول کی تھاپ پر استقبال کیا گیا۔

بزنس مین چوہدری امانت حسین مہر(تمغہ امتیاز) نے جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی اور نقد انعام دیا۔ٹورنامنٹ انتظامیہ چوھدری افضال مہر ‘چوھدری بلال سرور’چوھدری عامر گجر اور چوہدری شمریز کے شاندار انتظامات کو عوام نے سراہتے ہوئے کہا کہ وقت کی ضرورت کہ نئی نسل کو بے راہ روی سے بچانے کیلئے کھیلوں کے میدان آباد کیے جائیں۔انتظامیہ نے سپین اور دیگر ممالک سے تشریف لانے والے شایقین کا شکریہ ادا کیا جو کھیلوں کے گروانڈ آباد کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کر رہے ہیں
