ای یو پاک بیلجیئم فیڈریشن کے زیرِ اہتمام کرسمس اور قائداعظمؒ کی سالگرہ عقیدت و احترام سے منائی گئی

bb28e2b9-b2d7-4795-a5bc-46dfb64c787a

برسلز(مرزا عمران بیگ ) ای یو پاک بیلجیئم فیڈریشن کے زیرِ اہتمام کرسمس اور بابائے قوم حضرت بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی یومِ پیدائش نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ اس پروقار تقریب میں بیلجیئم بھر سے سرکردہ سیاسی، سماجی، مذہبی اور کمیونٹی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب کے دوران مقررین جن میں چیئرمین ای یو پاک بیلجیئم فیڈریشن چوہدری زاہد رضا بھدر، امین الحق، شفیق جٹ، راجہ ظہیر، نعیم شہباز، راجہ طاہر، شیخ الیاس اور اویس جاوید نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کو سنہری الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی بے مثال جدوجہد، قیادت اور پاکستان کے قیام میں ان کے تاریخی کردار کو اجاگر کیا۔ اس موقع پر کرسچن کمیونٹی کو کرسمس کی مبارک بادیں بھی دی گئیں، جس سے بین المذاہب ہم آہنگی اور باہمی رواداری کا خوبصورت اظہار دیکھنے میں آیا۔

تقریب میں کرسمس اور قائداعظمؒ کی سالگرہ کے حوالے سے کیک کاٹا گیا، جبکہ شرکاء نے پاکستان زندہ باد اور بیلجیئم زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگا کر دونوں ممالک سے اپنی محبت اور وابستگی کا اظہار کیا۔

آخر میں چیئرمین ای یو پاک بیلجیئم فیڈریشن چوہدری زاہد رضا بھدر نے تمام معزز مہمانوں، شرکاء اور منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسی تقریبات نہ صرف قومی و مذہبی تہواروں کو اجاگر کرتی ہیں بلکہ مختلف کمیونٹیز کے درمیان بھائی چارے  اور یکجہتی کو بھی فروغ دیتی ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے