آنجہانی بھارتی گلوکار سدھوموسے والا کے دوست پر قاتلانہ حملہ
آنجہانی بھارتی گلوکار سدھوموسے والا کے دوست موسیقار و گیت نگار بنٹی بینس پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سدھوموسے والا کے قریبی ساتھیوں میں سے ایک بنٹی اس قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔
اس حوالے سے بتایا جارہا ہے کہ وہ ریاست پنجاب کے شہر موہالی کے ایک ریسٹورنٹ میں تھے جب ان پر حملہ ہوا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں رپورٹس میں بتایا گیا کہ بنٹی بینس کو دھمکی آمیز کال بھی موصول ہوئی جس میں ان سے ایک کروڑ روپے بھتے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد بنٹی نے مقامی تھانے میں درخواست جمع کروادی جس پر پولیس نے تحقیقات کا آغاز بھی کردیا ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ بنٹی کو لکی پاٹیل نامی شخص کی جانب سے کال موصول ہوئی تھی، یہ نام کے سدھوموسے والا کے قتل کی ذمہ داری قبول کرنے والے گروپ لارنس بشنوئی سے بھی رابطے بتائے جاتے ہیں۔
واضح رہے بھارتی پنجابی گلوکار و ریپر سدھوموسے والا کو بھارتی ریاست پنجاب کے ضلع مانسا میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔