بارسلونا(پ ر)پاکستان تحریک انصاف اسپین کی جانب سے بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان ،پارٹی قیادت اور کارکنان کی غیر آئینی اور غیر قانونی تین سالہ قیداور پاکستان و آزاد کشمیر میں جاری ظلم و بربریت کے خلاف ایک پُرامن احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
اس مظاہرے کا مقصد عمران خان،انکی اہلیہ بشری بیگم دیگر پارٹی قیادت و کارکنان کے ساتھ دیگر وکلاء صحافی اور وہ تمام لوگ جن کو ظلم کے خلاف آواز حق بلند کرنے پر ناحق قید کیا گیا ہے انکی کی رہائی آئین و قانون کی بالادستی، حقیقی جمہوریت اور انصاف کے حق میں آواز بلند کرنا ہے۔ اس موقع پر اسپین میں مقیم تمام عمران خان کے چاہنے والوں،پاکستان میں حقیقی جمہوریت کے خواہاں،بالخصوص خواتین، بچوں، نوجوانوں اور آپ کے دوست احباب سے بھرپور شرکت کی اپیل کی جاتی ہے تاکہ پرامن اور جمہوری انداز میں اپنے مؤقف کا مل کر بھرپور اورسیز عوامی قوت سے اظہار کیا جا سکے۔
مظاہرے کا انعقاد مورخہ 2 اگست بروز اتوارشام پانچ بجے بمقام رمبلہ روال بارسلونا میں ہو گا-
پاکستان تحریک انصاف اسپین کی طرف سے تمام عمران خان کے چاہنے والوں اور ظلم و بربریت کے خلاف آواز حق بلند کرنے والوں پاکستانی و کشمیری کمیونٹی سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے اہلِ خانہ، بچوں اور دوستوں کے ہمراہ اس احتجاجی مظاہرے میں شرکت کریں اور عمران خان کی ناحق قید سے رہائی، انصاف اور جمہوری اقدار کے لیے اپنی آواز بلند کریں۔
