آخر نوال سعید کا دل کس نے توڑا اور اب شادی کیلئے کیسے لڑکے کی تلاش ہے؟

— فائل فوٹو

پاکستانی ابھرتی ہوئی خوبرو اداکارہ نوال سعید نے انکشاف کیا ہے کہ اب وہ بریک اپ کے فیز سے باہر آچکی ہیں اس کے ساتھ ہی انہوں نے بتادیا کہ شادی کے لیے کیسا لڑکا چاہیے۔

حال ہی میں اداکارہ نے نجی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی اور دلچسپ سوالوں کے جوابات دیئے۔

انہوں نے دوران پروگرام شرکاء کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے ساتھی فنکاروں کے ساتھ ڈراموں کے سیٹ پر پیش آنے والے تلخ واقعات بھی بتائے اور کون سی اداکارہ کا کام پسند ہے اس سے بھی پردہ اُٹھایا اور کہا کہ یمنیٰ زیدی اور سجل علی جیسی اداکاری کرنے کی خواہش ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ماضی میں ان کا دل ٹوٹ چکا ہے لیکن اب وہ اس دکھ سے باہر آچکی ہیں۔

انہوں نے یہ تو نہیں بتایا کہ ان کا دل کس نے توڑا ہے تاہم شوبز انڈسٹری میں ان کی جوڑی ساتھی اداکار نور حسن کے ساتھ کافی مقبول ہے اور پسند کی جاتی ہے۔

نوال سعید اور نور حسن اکثر و بیشتر ایک ساتھ مزاحیہ ویڈیوز بناتے اور مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں جبکہ دونوں ایک دوسرے کی انسٹاگرام پوسٹ پر بھی کمنٹس کرکے ایک دوسرے کا حوصلہ بڑھاتے رہتے ہیں۔

اس سے قبل نوال سعید اور سینئر اداکارہ صبا فیصل کے بڑے بیٹے ارسلان فیصل کے تعلقات کے حوالے سے سوشل میڈیا صارفین کئی بار قیاس آرائیاں کرچکے ہیں۔

دوران شو انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ انہیں شادی کے لیے کیسے لڑکے کی خواہش ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شادی کے لیے ایسے لڑکے کی تلاش ہے جو، اچھا انسان ہو، ایماندار و وفادار ہو۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ بنیادی چیزیں ہیں جو کسی انسان میں لازمی ہونی چاہیئں لیکن آج کل یہ ملنا بہت مشکل ہے اسے خریدا نہیں جاسکتا یہ انسان کے اندر فطرتاً ہوتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے