بیلا حدید ایک اور بڑی ڈیل سے ہاتھ دھو بیٹھیں

 امریکی سُپر ماڈل بیلا حدید ـــ فائل فوٹو

فلسطینی نژاد امریکی سُپر ماڈل بیلا حدید کو غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز اُٹھانے پر ایک اور بڑی ڈیل سے ہاتھ دھونے پڑگئے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ میں انڈسٹری کے اندرونی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ برطانوی برانڈ ’شارلٹ ٹلبری‘ نے بیلا حدید کے ساتھ اپنا معاہدہ ختم کردیا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ برانڈ نے امریکی ماڈل کو نومبر میں اس فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا تھا اور  معاہدہ ختم کرنے کی وجہ’فورس میجر (force majeure)‘ بتائی گئی تھی۔

کورنیل لاء اسکول کے مطابق، فورس میجر کسی بھی معاہدے میں ایک ایسی شق ہوتی ہے جو دونوں فریقوں کو ایسے وقت میں ذمہ داری سے آزاد کردیتی ہے جب کوئی غیر معمولی واقعہ براہ راست ایک یا دونوں فریقوں کو کام انجام دینے سے روکتا ہے۔

لہٰذا، برانڈ نے بیلا حدید کے ساتھ اپنا معاہدہ کیوں ختم کیا، اس کی اصل وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہےلیکن زیادہ تر لوگوں کا خیال یہی ہے کہ اس معاہدے کے ختم ہونے کی وجہ امریکی سُپر ماڈل کا غزہ کے لوگوں کے حق میں مسلسل آواز اُٹھانا اور  فلسطین کی آزادی کی حمایت کرنا ہے۔

یاد رہے کہ تقریباََ  8 ماہ قبل فرانس کے مشہور فیشن برانڈ ’ڈیور‘ نے بھی بیلا حدید کے ساتھ اپنا معاہدہ ختم کرکے ان کی جگہ ایک اسرائیلی ماڈل کے ساتھ معاہدہ طے کرلیا تھا۔

یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ بیلا حدید رواں سال مئی میں اپنا میک اپ برانڈ ’اوربیلا (Orebella) اور ایک فلاح و بہبود کا منصوبہ لانچ کرنے والی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے