سنگاپور سے میرے خاندان کا گہرا تعلق ہے، والدہ کا بچپن یہیں گزرا، ٹیلر سوئفٹ
عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ اور گیت نگار ٹیلر سوئفٹ نے سنگاپور سے اپنے خاندان کے تعلق ہونے کی دلچسپ کہانی بتادی۔
انہوں نے جنوبی مشرقی ایشیائی ریاست کی تاریخ سے متعلق اپنے جائزے کو شیئر کیا جس میں انہوں نے اپنے ذاتی تجربات بھی بتائے۔
انہوں نے 2023 کی امریکن کنسرٹ فلم ایراز کے ٹور کے دوران سنگا پور پہنچ کر اپنی حالیہ میوزیکل سفر کا آغاز کرنے کے ساتھ اپنے خاندان کی تاریخ کو عزت دینے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ 34 سالہ عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ نے چھ راتوں تک اسٹیج پر اپنے خصوصی شو کا مظاہرہ کیا جہاں انکے جنوبی مشرقی ایشیائی پرستار بےچینی سے انکی پرفارمنس کے منتظر تھے۔
کورل سمر جیسے گیتوں کے حوالے سے معروف ٹیلر سوئفٹ نے گزشتہ شب اپنا پہلا کنسرٹ پرفارم کیا۔ سنگاپور کے نیشنل اسٹیڈیم میں منعقدہ اپنے شو کے ابتدائی حصے کے دوران انہوں نے سنگاپور سے اپنے ذاتی تعلق کا انکشاف کرتے ہوئے اپنے خاندان کی اس خطے سے تعلق کے بارے میں بتایا۔
انکا کہنا تھا کہ انکی والدہ کے بچپن کا زیادہ تر حصہ اپنے والدین اور بہن کے ہمراہ سنگاپور میں گزرا، انکے ایک پرستار کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ یہ ساری باتیں بتا رہی ہیں۔
ٹیلر سوئفٹ نے کہا کہ جب وہ یہاں آئیں تو انکا زیادہ تر وقت اپنی والدہ کے ساتھ ان مقامات کو دیکھتے ہوئے گزرا جہاں انکا بچپن بیتا تھا جس میں انکا پرانا گھر اور اسکول بھی شامل تھا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے پوری زندگی والدہ سے سنگا پور کے بارے میں باتیں سنی ہیں۔