: صدر ٹرمپ کو ہزاروں کے مجمع میں اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب ارجنٹائنی کھلاڑی نے ان سے ہاتھ نہیں ملایا۔
نیوجرسی کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیفا ورلڈ کپ کی چیمپئن ٹیم کو ٹرافی اور گولڈ میڈلز دیے۔ اس موقع پر ان سے ہر کھلاڑی نے مصافحہ کیا۔
تاہم سوشل میڈیا پر فائنل میچ کے میڈلز تقسیم کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں ارجنٹائن کے کھلاڑی کو صدر ٹرمپ کو نظر انداز کرتے ہوئے بغیر مصافحہ آگے بڑھتے دکھایا گیا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو رنر اپ ٹیم ارجنٹینا کے کھلاڑیوں میں سلور میڈلز تقسیم کر رہے ہیں اور ساتھ ہی کھلاڑی ان سے مصافحہ بھی کر رہے ہیں۔
تاہم جیسے ہی ارجنٹینا کے دفاعی کھلاڑی کرسٹیان رومیرو پوڈیم پر آتے ہیں تو دیکھا جا سکتا ہپے کہ وہ فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو اور میکسیکو کی صدر کلاڈیا شینبام سے تو مصافحہ کرتے ہیں، لیکن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہاتھ ملائے بغیر آگے بڑھ جاتے ہیں۔
تقریب تقسیم انعامات میں غیر معمولی نوعیت کے کئی واقعات ہوئے۔ تقریب کے دوران ٹرمپ کی موجودگی پر اسٹیڈیم میں شائقین کی جانب سے ہوٹنگ بھی سنائی دی۔
ارجنٹینا کے کھلاڑی کے امریکی صدر سے ہاتھ نہ ملانے پر سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اسی تقریب کے دوران اسپین کے سپر اسٹار لامین یمال بھی ٹرمپ سے ہاتھ ملانے سے کتراتے ہوئے نظر آئے تھے۔
