فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فائنل اسپین کی شاندار فتح کے ساتھ ارجنٹینا کھلاڑیوں کے غلط رویوں کے باعث بھی یاد رہے گا جس پر انہیں سخت سزائیں ملنے کا امکان ہے۔
فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فائنل جہاں اسپین کی شاندار فتح کی یاد دلائے گا، وہیں وہ فائنل ہارنے والی حریف ٹیم ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کے غلط رویوں اور اسپورٹس مین اسپرٹ کے منافی جیسے واقعات کی بنا بھی ذہنوں میں نقش رہے گا۔
اپنے اعزاز کا دفاع نہ کر پانے اور اسپین کی فتح پر ارجنٹینا کے کھلاڑی اتنے براوختہ ہوئے کہ فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں پر پل پڑے۔
فائنل ختم ہوتے ہی ارجنٹینا کے پیراڈیز نے اسپین کے ’ایرک‘ کو گردن سے پکڑ کر گرایا، مولینا، تھیاگو اوراسسٹنٹ کوچ بھی لڑائی میں ملوث تھے۔
اس کے علاوہ اسپین کو ٹرافی اور اعزازات ملتے وقت بھی ارجنٹینا کے کھلاڑی اسٹیج سے منہ موڑ کر کھڑے ہو گئے جس کی کھیل سے محبت کرنے والے ہر شخص نے مذمت کی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائنل ہارنے پر ارجنٹائنی کھلاڑیوں کے مار پیٹ کے واقعات کے بعد فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا حرکت میں آ گئی ہے اور اس نے ٹیم کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
اس حوالے سے فیفا نے ڈسپلنری اور اخلاقیاتی پراسیکیوٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔ کمیٹی واقعے کا جائزہ لے کر رپورٹ بنائے گی۔
فیفا قوانین کے مطابق اگر جرم ثابت ہوا تو کئی کھلاڑی اس کی زد میں آ سکتے ہیں۔
جھگڑے میں ملوث کسی بھی کھلاڑی یا کوچ کو معطلی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جبکہ ارجنٹینا فٹ بال ایسوسی ایشن پر جرمانہ بھی عائد کیا جا سکتا ہے۔
اس کے علاوہ ارجنٹینا فٹ بال ایسوسی ایشن کو انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل کے بعد پلیئرز کی جانب سے اٹھائے گئے متنازع بینر کی وجہ سے بھی جرمانے کا امکان ہے۔
دوسری جانب انگلش پریمیئر لیگ کے سابق چیف ریفری کیتھ ہیکیٹ کا کہنا ہے کہ فیفا کو 2026 کے ورلڈ کپ فائنل کے بعد ہارنے والی ٹیم بداخلاقی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ارجنٹائن کے مڈفیلڈر لیانڈرو پاریدیس پر کم از کم 10 میچوں کی پابندی عائد کرنی چاہیے تاکہ کھیل میں ڈسپلن کی مثال قائم کی جا سکے۔
