آننت امبانی کی پری ویڈنگ، فنکاروں کے معاوضے سے متعلق تفصیلات جاری
ایشیا کے امیر ترین کاروباری شخصیت مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی کی شادی سے قبل منعقد تقریبات بالی ووڈ سمیت دنیا بھر سے معروف شخصیات کی شرکت کے باعث شہہ سرخیوں کا حصہ بنی ہوئی ہیں۔
یکم مارچ سے 3 مارچ تک بھارتی ریاست گجرات کے شہر جام نگر میں جاری اس پری ویڈنگ ایونٹس میں جہاں کاروباری شخصیات نے بھرپور شرکت کی وہیں بالی ووڈ و ہالی ووڈ کے وہ ستارے بھی نظر آئے، جو کسی نجی تقریب میں شرکت کے لیے بھاری معاوضہ وصول کرتے ہیں۔
اس سلسلے میں بھارتی ویب سائٹ نے شادی سے قبل منعقد ہونے والی ان تین روزہ تقریبات میں پرفارم کرنے والے فنکاروں کے معاوضے سے متعلق تفصیلات جاری کی ہیں۔
مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی کی اس تقریب میں خصوصی توجہ کا مرکز امریکی گلوکارہ ریحانہ کی پہلی بار بھارت آمد اور پرفارمنس تھی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی گلوکارہ نے اس تقریب میں پرفارم کرنے کے لیے 80 سے 90 لاکھ ڈالرز کا بھاری معاوضہ وصول کیا۔
گزشتہ برس عالمی میوزک فیسٹیول کوچیلا میں پہلے پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ نے نجی تقریبات میں پرفارم کرنے کے لیے تقریباً 4 کروڑ بھارتی مالیاتی روپے کا معاوضہ وصول کرتے ہیں۔
ہالی ووڈ کے معروف گلوکار ایکون نے تقریباً کسی نجی فنکشن میں پرفارم کرنے کے لیے تقریباً 3 سے 5 لاکھ ڈالرز کا معاوضہ لیتے ہیں۔
آننت امبانی کی شادی کے سلسلے میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں معروف گلوکار ارجیت سنگھ نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
ارجیت سنگھ شادی یا کسی نجی محفل میں پرفارم کرنے کے 5 کروڑ بھارتی مالیاتی روپے تک کا معاوضہ لیتے ہیں جبکہ گلوکار پریتم سنگھ 55 لاکھ اور ادیت نارائن 30 لاکھ تک معاوضہ وول کرتے ہیں۔