روم میں پاکستانی رائیڈر منصور احمد پر گینگ حملہ، بیس افراد نے تشدد کیا، حالت نازک

IMG_9628

اٹلی(ترجمہ و رپورٹ: میان آفتاب احمد )اٹلی کے دارالحکومت روم کے مرکزی ریلوے اسٹیشن ترمینی کے قریب ایک پاکستانی رائیڈر منصور احمد کو بیس کے قریب نوجوانوں نے بے رحمی سے تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بارے میں متاثرہ شخص نے کہا کہ اسے لگا وہ مر جائے گا، منصور اٹلی میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے آیا ھے اور اپنے اخراجات پورے کرنے کے لیے ڈیلوری کا کام کرتا ھے۔ یہ واقعہ 10 جنوری 2026 کی رات اس وقت پیش آیا جب وہ چار یورو کے ایک کھانے کی ڈلیوری کے لیے جا رہا تھا اور اس کی ڈلیوری بائیک پہلے چوری ہو چکی تھی جسے GPS کے ذریعے ٹریک کرتے ہوئے وہ ٹرمینی اسٹیشن کے قریب پہنچا جہاں حملہ آوروں نے اسے گھیر کر لاتوں، مکوں اور مرچ اسپرے سے مارا، شدید زخمی حالت میں اسے اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس نے دو نوجوانوں کو حراست میں لیا مگر بعد میں عدالت نے ثبوت ناکافی ہونے کی بنیاد پر انہیں رہا کر دیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے