متھن چکرورتی فالج سے صحتیاب ہونے کے بعد چھٹیوں پر روانہ
فالج کا شکار ہونیوالے بھارتی لیجنڈ متھن چکرورتی صحتیاب ہونے کے بعد چھٹیوں پر روانہ ہوگئے۔
یاد رہے کہ متھن چکرورتی کو 10 فروری کو سینے میں شدید درد کی شکایت کے بعد مقامی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
اسپتال میں ان کے کچھ میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے جن میں یہ انکشاف ہوا تھا کہ بھارتی اداکار فالج کا شکار ہوگئے ہیں۔
میڈیکل رپورٹس سامنے آنے کے بعد کچھ دن وہ اسپتال میں داخل رہے پھر ان کی طبیعت میں بہتری آنے کے بعد اُنہیں ڈسچارج کردیا گیا۔
متھن چکرورتی کی صحت کے بارے میں ڈاکٹرز نے بھارتی میڈیا کو بتایا تھا کہ ان کی طبیعت میں بہتری نظر آ رہی ہے اور وہ جلد ہی صحتیاب ہوجائیں گے۔
اب حال ہی میں متھن چکرورتی کے بیٹے نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے۔
اس تصویر میں متھن چکرورتی اپنے بیٹے اور بہو کے ہمراہ جہاز میں بیٹھے نظر آرہے ہیں۔
بھارتی اداکار کے بیٹے نے یہ تصویرشیئر کرتے ہوئے واضح نہیں کیا کہ وہ اپنے والد اور اہلیہ کے ہمراہ کہاں جارہے ہیں۔