پاکستان کے سب سے کم عمر بلاگر محمد شیراز کو یوٹیوب کا سلور پلے بٹن مل گیا

اسکرین گریبز 

پاکستان کے سب سے کم عمر بلاگر محمد شیراز کو ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب کی جانب سے سلور پلے بٹن موصول ہو گیا ہے۔

گلگت سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے کیوٹ اور سویٹ ترین بلاگر محمد شیراز نے یوٹیوب کی جانب سے موصول ہونے والے سلور پلے بٹن کی اَن باکسنگ کرتے ہوئے ایک دلچسپ وی لاگ بنایا ہے۔

محمد شیراز کا یہ وی لاگ ناصرف پاکستانی سوشل میڈیا سائٹس بلکہ بھارت میں بھی خوب وائرل ہوا ہے۔

اس وی لاگ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ محمد شیراز خوشی سے نہال ہے اور اپنے سلور پلے بٹن کو بار بار چوم رہا ہے۔

محمد شیراز نے اپنے اس وی لاگ کو ’میری زندگی کا پہلا ایوارڈ‘ کا عنوان دیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کے سب سے چھوٹے یوٹیوبر کے یوٹیوب چینل کا نام ’شیرازی ویلیج وی لاگز‘ ہے جس میں وہ اکثر وی لاگز اپنے ننھی سی بہن مسکان کے ساتھ بناتے نظر آتے ہیں۔

یوٹیوب کی جانب سے یہ سلور بٹن اپنے یوٹیوب چینل پر تقریباً 1 لاکھ سبسکرائبرز رکھنے والے مواد کے تخلیق کار کو دیا جاتا ہے۔

محمد شیرازی کے اس وی لاگ کو تاحال تقریباً 7 لاکھ سے زائد ویوز مل چکے ہیں۔

واضح رہے کہ محمد شیراز کے یوٹیوب پر 5 ملین سے زائد سبسکرائبرز اور انسٹاگرام پر 1 ملین فالوورز ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے