پی ٹی آئی کے مرکزی قائدین کے رشتے دار خیبرپختونخوا کابینہ کا حصہ بننے میں کامیاب

تحریک انصاف کے مرکزی قائدین کے رشتے دار خیبرپختونخوا کابینہ کا حصہ بننے میں کامیاب ہوگئے۔

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما عمر ایوب کے کزن ارشد ایوب صوبائی کابینہ میں شامل ہیں جبکہ صوبائی وزیر عاقب اللہ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد قیصر کے چھوٹے بھائی ہیں۔

اس طرح شہرام ترکئی کے چھوٹے بھائی فیصل ترکئی نے بھی صوبائی کابینہ میں جگہ بنالی ہے جبکہ سابق وفاقی وزیر نور الحق قادری کے بھتیجے عدنان قادری بھی صوبائی کابینہ کا حصہ بنے ہیں۔

علاوہ ازیں شیر افضل مروت کے چھوٹے بھائی خالد لطیف وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی بنے ہیں جبکہ کراچی سے تعلق رکھنے والے مزمل اسلم کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا مشیر بنایا گیا ہے۔

دوسری جانب صوبائی وزیر ظاہر شاہ طورو نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی کابینہ میں میرٹ کی بنیاد پر ارکان کو شامل کیا گیا ہے۔

ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی منظوری کے بعد کابینہ میں وزراء کو شامل کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے