مداح نے صحیفہ جبار خٹک کی بے عزتی کیوں کی؟
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے انکشاف کیا کہ ایک بار ایک مداح نے ان کے منہ پر ان کی بے عزتی کر دی تھی۔
صحیفہ جبار خٹک نے ایک نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں دلچسپ گفتگو کی۔
اُنہوں نے اپنی ایک مداح کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں اپنے شوہر کے ساتھ باہر ڈنر کے لیے گئی ہوئی تھی تو جب ہم ڈنر کر رہے تھے تو ایک خاتون اچانک سے میرے پاس آئیں اور اُنہوں نے پورے 5 منٹ تک میرے پاس کھڑے میری بے عزتی کی۔
اداکارہ نے کہا کہ خاتون کے خیال میں جو خواتین شوبز انڈسٹری میں کام کرتی ہیں ان کی کوئی عزت نہیں کرتا۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ خاتون مجھے اتنی باتیں سنانے کے بعد میرے ساتھ ایک سیلفی لے کر گئیں۔