عمران خان نے اپنی اہلیہ اونتیکا ملک سے طلاق کی تصدیق کر دی

تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کے بھانجے اور ہندی سنیما کے اداکار عمران خان نے اپنی اہلیہ اونتیکا ملک سے طلاق کی تصدیق کر دی ہے، اس طرح عمران خان نے برسوں پر محیط اس افواہ کو ختم کرتے ہوئے اونتیکا ملک اور اپنی طلاق کا انکشاف کیا اور بتایا کہ ہماری طلاق فروری 2019 میں ہوئی۔  

عمران نے یہ تصدیق اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران کی۔ جبکہ انہوں نے لیکھا واشنگٹن نامی خاتون سے اپنی رومانی ملاقاتوں کا بھی اقرار کیا اور کہا کہ لیکھا لوگوں کے گھر برباد کرنے والی نہیں ہے۔

اپنے مذکورہ بالا انٹرویو میں عمران خان نے سوشل میڈیا پر منفی کمنٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ لیکھا کے بارے میں یہ کہنا کہ وہ شادی شدہ گھر برباد کرتی ہیں، اس جملے نے مجھے نہ صرف مشتعل کیا بلکہ یہ تو خواتین سے نفرت پر مبنی بھی ہے اور  یہ تو میری ذاتی زندگی میں مداخلت ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اور لیکھا نے لاک ڈاؤن کا دور اکٹھے گزارا ہے۔ 

واضح رہے کہ اونتیکا اور عمران خان کی شادی 2011 میں ہوئی اور انکی ایک بیٹی (عمارہ) ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے