Screenshot
اسپین کی ٹیم نے 19 جولائی کو فٹبال ورلڈکپ کو اپنے نام کیا تھا اور اس کے بعد کھلاڑیوں پر انعامات کی بارش ہو رہی ہے۔
مگر اسپینش ٹیم کے 2 کھلاڑیوں کو جو انعام ان کے آبائی علاقے کے باسیوں نے دیا وہ دنگ کر دینے والا ہے۔
اسپین کے صوبے اشبیلیہ کے شہر Los Palacios y Villafranca نے اپنے علاقے کے ہیروز فیبان ریوز اور گاوی کو ورلڈ کپ جیتنے میں مدد فراہم کرنے دلچسپ انعام دیا۔
ان دونوں مڈ فیلڈر کھلاڑیوں کو ان کے جسمانی وزن کے برابر ٹماٹروں کا انعام دیا گیا۔
اس حوالے سے تقریب کا انعقاد اس شہر کے ٹاؤن ہال میں ہوا۔
اسپین کا یہ صوبہ ٹماٹروں کی پیداوار کے لیے جانا جاتا ہے۔
فٹبال ورلڈکپ جیتنے والی اسپینش ٹیم کے 2 کھلاڑیوں کیلئے ایسا انعام جو دنگ کر دینے والا ہے
ان دونوں کو ان کے جسمانی وزن کے برابر ٹماٹر دیے گئے / سوشل میڈیا فوٹو
تقریب میں پہلے کھلاڑیوں کا وزن کیا گیا اور پھر ان کے وزن کے برابر ٹماٹر تول کر دیے گئے۔
فیبان ریوز کا وزن 85 کلوگرام تھا جبکہ گاوی کو 68.5 کلوگرام ٹماٹر دیے گئے۔
30 سالہ فیبان ریوز نے ورلڈکپ کے دوران اسپینش ٹیم کے لیے 366 منٹ میدان میں گزارے جبکہ کوارٹر فائنل میں بیلجیئم کے خلاف ٹیم کا پہلا گول کیا۔
21 سالہ گاوی نے ٹورنامنٹ میں 85 منٹ میدان میں گزارے۔
شہر کی انتظامیہ نے 2 فٹبال میدانوں کا نام دونوں کھلاڑیوں کے نام پر رکھنے کا اعلان کیا
