پیر کی شام رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا قوی امکان

محکمہ موسمیات نے پیر کی شام کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ظاہر کردیے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان المبارک کا چاند 10 مارچ اتوار کو دوپہر 2 بجے پیدا ہوگا۔ 

چاند کی عمر11مارچ کو رویت کے وقت 28 گھنٹے سے زائد ہوگی، اس لئے پیر 11 مارچ کو چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی لہر کے زیر اثر 11مارچ کو وسطی اور بالائی سندھ میں مطلع ابرآلود ہوگا جبکہ جنوب مشرقی سندھ میں مطلع صاف ہوگا۔ 

بلوچستان میں بھی مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں بھی مغربی لہر کے زیر اثر مطلع ابرآلود ہوگا ان علاقوں میں موسم چاند کی رویت کے لیے بہت زیادہ سازگار نہیں ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے