چیک ری پبلک کی ماڈل نے مِس ورلڈ 2024ء کا ٹائٹل جیت لیا

تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

یورپی ملک چیک ری پبلک کی کرسٹینا پیزکووا نے مِس ورلڈ 2024ء کا ٹائٹل جیت لیا۔

غی رملکی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے بھارت کے شہر ممبئی میں ایک تقریب ہوئی جس میں کئی ممالک کی حسیناؤں نے شرکت کی۔

رپورٹس کے مطابق چیک ری پبلک کی 25 سالہ کرسٹینا پیزکووا نے مِس ورلڈ 2024ء کا ٹائٹل جیتا جبکہ مِس لبنان یاسمینہ زیتون رنر اپ قرار پائیں۔

اس موقع پر پولینڈ سے تعلق رکھنے والی سابق مِس ورلڈ کیرولینا بیلاوسکا نے نئی مِس ورلڈ کو تاج پہنایا۔

کرسٹینا پیزکووا چیک ری پبلک کی دوسری خاتون ہیں جنہوں نے مِس ورلڈ کا ٹائٹل جیتا ہے۔

ان سے قبل 2006ء میں بھی چیک ری پبلک کی حسینہ یہ ٹائٹل جیت چکی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرسٹینا پیزکووا ایک ماڈل ہیں، جو قانون اور بزنس کی تعلیم مکمل کر رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے