کے پی کو ایک ہزار ارب مقروض کرنے کاجُرم آپ نے تسلیم کیا، ترجمان ن لیگ
ترجمان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا اختیار ولی خان نے وزیر اعلیٰ کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کو ایک ہزار ارب روپے مقروض کرنے کا جُرم آپ نے تسلیم کیا۔
پشاور سے اختیار ولی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ہمارا مؤقف ہے دھاندلی خیبر پختونخوا میں ہوئی ہے جہاں آپ جیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آپکی گاڑی سے باقاعدہ بلینک بیلٹ پیرز برآمد ہوئے، ویڈیو بڑی وائرل ہے۔
اختیار ولی کا کہنا تھا کہ اگر حلقے کھل گئے تو نہ آپ وزیراعلیٰ رہیں گے نہ آپکی کابینہ رہے گی، آپکا مینڈیٹ جعلی ہے۔ اگر تحقیقات ہوئیں تو قومی اسمبلی میں آپ 92 سے 29 پر آ جائیں گے۔
اختیار ولی نے یہ بھی کہا کہ اپنے لیڈر کو رہا کرنے کے لیے عدالتوں سے رجوع کریں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ آپ کے پاس تنخواہوں کے پیسے نہیں صحت کارڈ کا ڈرامہ کیسے چلائیں گے؟