عامر خان نے اپنی نئی فلم میں کرن دیول کو کاسٹ کرنے کی تصدیق کردی

تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان نے اپنی آئندہ آنے والی فلم میں بالی ووڈ کے سینئر اداکار سنی دیول کے بیٹے اور ماضی کے لیجنڈری ہیرو دھرمیندر کے پوتے کرن دیول کو کاسٹ کرنے کی تصدیق کردی ہے۔ 

راجکمار سنتوشی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’لاہور 1947‘ میں کرن کے علاوہ انکے والد سنی دیول، پریتی زنٹا، شبانہ اعظمی، ابھیمانیو سنگھ اور علی فضل شامل ہیں۔ 

حال میں یہ بات سامنے آئی کہ کرن دیول نے مذکورہ بالا فلم میں ایک اہم کردار کےلیے آڈیشن دیا، وہ فلم میں جاوید کا کردار ادا کریں گے۔ 

ایک بیان میں عامر خان نے کہا کہ وہ کرن کے اس فلم میں انتہائی اہم کردار کی آزمائش میں پورے اترنے پر بہت خوش ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرن کی معصومیت، خلوص اور ایمانداری انہیں اس مقام پر لائی ہے، انہوں نے کافی محنت کی اور راج کے ساتھ کافی اچھا ریہرسل بھی کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے