بھارتی فلم ہدایتکار سوریا کرن 48 سال کی عمر میں چل بسے

تصویر سوشل میڈیا۔

جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والے تیلگو فلم ہدایتکار سوریا کرن پیر کو  48 برس کی عمر میں چنئی میں واقع اپنے گھر پر انتقال کر گئے۔ 

بتایا جاتا ہے کہ ان کا چنئی کے جی ای ایم اسپتال میں یرقان کا علاج جاری تھا تاہم وہ اس بیماری سے جانبر نہ ہوسکے۔

چائلڈ اسٹار سے ہدایتکار بننے والے سوریا کرن تیلگو فلم انڈسٹری کی ایک معروف شخصیت تھے، انھوں نے 1978 میں بطور چائلڈ ایکٹر ملیالم فلم اسنیکن اورو پینو سے اپنے کیریئر کا  آغاز کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے