سشانت سنگھ کی بہن نے مودی سے کیا درخواست کی؟
آنجہانی بھارتی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی بہن نے وزیراعظم نریندر مودی سے بھائی کی موت کے حوالے سے سی بی آئی کی تحقیقات کے معاملے میں مداخلت کی درخواست کردی۔
فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شویتا سنگھ نے اپنے پیغام میں بھارتی وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کے علم میں لانا چاہتی ہوں کہ میرے بھائی کو گزرے 45 ماہ ہوچکے ہیں لیکن سی بی آئی کی جانب سے تحقیقات کی کسی پیشرفت کا ہمیں کوئی علم نہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں آپ سے درخواست کرنا چاہتی ہوں کہ آپ اس معاملے میں مداخلت کریں، کیونکہ ہم اس معاملے میں کئی سوالات کے جوابات جاننا چاہتے ہیں۔
شویتا سنگھ کا کہنا تھا کہ آپ کی مداخلت سے ہمیں یہ معلوم ہوجائے گا کہ سی بی آئی سشانت کی موت کی تحقیقات میں کہاں تک پہنچ چکی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ اس سے ان تمام دلوں کو سکون ملے جو اس معاملے میں راحت چاہتے ہیں، جو وہ جوابات چاہتے ہیں اور سچ جاننا چاہتے ہیں کہ آخر 14 جون کو ہوا کیا تھا۔
واضح رہے کہ 14 جون 2020 کو سشانت سنگھ راجپوت ممبئی میں اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے تھے۔