مکیش امبانی کی ہونے والی بہو کے، سعودی ڈیزائنر کے لباس میں جلوے

— فائل فوٹو

رواں ماہ کے آغاز میں ہونے والی ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے قبل ہونے والی تقریبات تو ختم ہوگئیں لیکن ان کا چرچہ اب بھی سوشل میڈیا پر جاری ہے۔

حال ہی میں پیرس کے معروف عشی اسٹوڈیو نے اس وقت توجہ حاصل کرلی جب انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ کے ذریعے یہ دعویٰ کیا کہ ڈیزائنر محمد عشی نے مکیش امبانی کی ہونے والی چھوٹی بہو رادھیکا مرچنٹ کا جوڑا تیار کیا ہے۔

محمد عشی سعودی ڈریس ڈیزائنر ہیں جو پیرس میں دلہنوں کے جوڑے تیار کرتے ہیں۔

محمد عشی کے تیار کردہ اس ہلکے گلابی لباس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ مشرقی اور مغربی ڈیزائن کا امتزاج ہے۔

عشی اسٹوڈیو کی جانب سے شیئر کی گئی اس جوڑے کی ان دیکھی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈیزائنر نے روایتی بھارتی ساڑھی کو جدید اور خوبصورت انداز میں پیش کیا ہے، جسے گاؤن کے ساتھ فیوژن کیا گیا ہے یعنی یہ ساڑھی نما گاؤن ہے۔

اس ساڑھی نما گاؤن کے ایک کندھے پر گرائے گئے لمبے پلو پر شاندار اور دلکش انداز میں کڑھائی کی گئی ہے۔

رادھیکا مرچنٹ نے اس جوڑے کو بھارتی ریاست گجرات کے علاقے جام نگر میں شادی سے قبل ہونے والی تین روزہ تقریبات میں زیب تن کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے