شوبز انڈسٹری سے بریک لینے والی عائشہ عمر کی طبیعت اب کیسی ہے؟
میڈیکل سرجری کے باعث شوبز انڈسٹری سے عارضی کنارہ کشی کرنے والی پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر نے اپنی طبیعت سے متعلق مداحوں کو آگاہ کردیا۔
خیال رہے کہ حال ہی میں اداکارہ نے میڈیکل سرجری کے بعد شوبز انڈسٹری سے 4 ماہ کا بریک لینے کا اعلان کیا تھا۔
تاہم اب انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر انسٹااسٹوریز شیئر کرکے اپنی طبیعت سے آگاہ کیا ہے۔
انہوں نے مختلف تصاویر اور ایک گانے کی مدد سے بتایا کہ ان کی سرجری ہو گئی اور اب وہ ریکوری کے پروسسز میں ہیں۔
انہوں نے دو تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں سے ایک تصویر میں انہوں نے اپنے ایکسرے کی تصویر بھی شیئر کی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کی کالر بون کی سرجری کے لیے 5 سے زائد اسکروز اور ٹائٹینم پلیٹس کا استعمال کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ دوسری میں انہوں نے اپنی ’کالر بون‘ سرجری کی تصویر شیئر کی ہے جس میں اداکارہ کی گردن سے کندھے تک ہونے والی سرجری اور اس کے بعد کیے گئے ٹانکوں کے نشان دیکھے جاسکتے ہیں۔
خیال رہے کہ اداکارہ نے انسٹا پوسٹ کے ذریعے بتایا تھا کہ حیدر آباد ہائی وے پر ایک کار حادثے میں 8 سال پہلے میری کالر بون اور شولڈر بلیڈ کی ہڈیاں ٹوٹ گئی تھیں اور میں پچھلے کافی عرصے سے اسی تکلیف کے ساتھ کام کر رہی تھی لیکن اب یہ تکلیف میری برداشت سے باہر ہوگئی تھی اس لیے میں نے ہمت کرکے سرجری کروالی ہے۔
اُنہوں نے بتایا تھا کہ مجھے پوری طرح صحتیاب ہونے میں ابھی 4 ماہ لگیں گے اور اس دوران میں سفر نہیں کرسکتی اور نہ ہی کیمرے کے سامنے کام کروں گی صرف میوزک آئیڈیاز، اسکرپٹس اور اپنے برانڈز کے لیے کام کروں گی۔