ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے عامر لیاقت کو خراج عقیدت پیش کر دیا

— اسکرین گریب

معروف میزبان، سابق رکنِ قومی اسمبلی مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ ڈاکٹر سیدہ بشریٰ اقبال نے رمضان ٹرانسمیشن کے علمبردار عامر لیاقت کو خراج عقیدت پیش کر دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ڈاکٹر سیدہ بشریٰ اقبال نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں انہوں نے رمضان ٹرانسمیشن کی بنیاد رکھنے والے ڈاکٹر عامر لیاقت کو رمضان ٹرانسمیشن پیش کرنے اور اس سے جڑی خوبصورت یادیں دینے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر سیدہ بشریٰ اقبال نے اپنے سابق و مرحوم شوہر ڈاکٹر عامر لیاقت کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے 2009 میں جیو انٹرٹینمنٹ پر نشر ہونے والی رمضان ٹرانسمیشن ’امان رمضان‘ کے او ایس ٹی کا انتخاب کیا ہے۔

’ایمان رمضان‘ کا یہ کلام مرحوم ریحان عظمی نے تحریر کیا تھا۔ 

تاہم ڈاکٹر بشریٰ نے اس میں چند نئے اشعار مزید بڑھا کر ایک بار پھر پیش کیا ہے جبکہ اس کی ویڈیو کے لیے انہوں نے جیو سمیت مختلف دیگر نجی و سرکاری چینلز کے لیے مرحوم ڈاکٹر صاحب کی جانب سے کی جانے والی رمضان ٹرانسمیشنز سے چند مناظر کو ایڈیٹ کیا ہے۔

یاد رہے کہ جیو نیٹ ورک کے پروگرام انعام گھر اور عالم آن لائن نے عامر لیاقت حسین کی شہرت کو چار چاند لگائے تھے۔

 ایک بار عامر لیاقت حسین نے دوران انٹرویو بتایا تھا کہ وہ جیو سے رمضان ٹرانسمیشن کے لیے ایک روپیہ نہیں لیتے تھے بلکہ صرف اپنی ماہانہ تنخواہ وصول کرتے تھے اور رمضان کو اپنا دین ایمان سمجھ کر ٹرانسمیشن کرتے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے